کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ ملکی آئین ہرشہری کواظہاررائے پرامن سیاسی جدوجہد کاحق دیتاہے رکن قومی اسمبلی کو پابندسلاسل رکھناپارلیمان کی توہین اورآئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے اسطرح کیرویوں کاہم ماضی میں قیمت بھگت چکے جبکہ دوسری جانب انتہاپسندی ودہشت گردی میں ملوث قوتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے منتیں کرناسمجھ سے بالاترہے 28نومبرکوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام علی وزیرودیگراسیروں کی رہائی کیلئے منعقدکئے گئے جلسہ عام کی حمایت اورشرکت کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے خان ہاؤس پٹیل باغ میں پشتون تحفظ مومنٹ کے صوبائی صدرنورباچاملک مجید کاکڑزبیرشاہ رحمت غرسنئی سے بات چیت کے دوران کیااس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی جاوید کاکڑ بھی موجودتھے پی ٹی ایم کیوفدنے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرکوپشتون تحفظ موومنٹ کیزیراہتمام 28نومبرکوہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہا کہ یہ امرباعث تشویش ہے کہ ایک طرف پرامن سیاسی کارکنوں کو پابندسلاسل کیاجارہاہے آزادی اظہاررائے پرقدغنیں لگائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب انتہاپسندی ودہشت گردی میں ملوث مذہبی جنونیوں کوعام معافی اور پروٹوکول سے نوازجارہاہے جوسرعام ریاست اورریاستی مشینری کے رٹ کو چیلنج کئے ہوئے ہیں اس طرح کا دہرامعیاراحساس بیگانگی واحساس محرومی کاموجب بنتاجارہاہے جس کے ماضی میں نہ اب دیرپااورمثبت نتائج برآمدہوں گیرکن قومی اسمبلی علی وزیراوراس کاخاندان مسلسل انتہاپسندی ودہشت گردی کاشکاررہے اصغرخان اچکزئی نیان کے رہائی کے سلسلے میں پشتون تحفظ موومنٹ کیزیر اہتمام 28نومبرکوہاکی گراؤنڈکوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام کی حمایت کااعلان اوراس میں شرکت کرینگے اس موقع پرپی ٹی ایم کیوفدنے صوبائی صدراورعوامی نیشنل پارٹی کاشکریہ اداکیادریں اثنااصغرخان اچکزئی نے ان کے اعزازمیں عشائیہ دیا
ملکی آئین ہرشہری کواظہاررائے پرامن سیاسی جدوجہد کاحق دیتاہے، اصغر اچکزئی

ٹیگز:
اصغر اچکزئی
