کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور ایم سی کیو نے ”وال پینٹنگ مہم 2022” کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور ایم سی کیو کی ”وال پینٹنگ مہم ” میں یونیورسٹوں طلباء و طالبات نے حصہ لے رہے ہیں جن کو صوبائی حکومت وظیفہ بھی دے گی۔ وال پینٹنگ کے علاوہ صوبائی حکومت نے شہر کی خوبصورتی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ایم سی کیو کو مختصر اور طویل مدتی ٹاسک تفویض کئے ہیں جس میں چوکوں پر یادگار کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کی فنکشنلائزیشن اور فکسشن، ایس ایم ڈیزلگانے، شہر کے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی بہتری، فکسنگ اسپائکس، عمارتوں کی فیس لفٹنگ، لیاقت اسکوائر کی تعمیر و ترقی، پارکنگ پلازہ کی فنکشنلائزیشن اور تعمیر، فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر، گرین بس سسٹم اور درخت لگانا شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اورایم سی کیو نے”وال پینٹنگ مہم 2022” کا آغاز کردیا

ٹیگز:
وال پینٹنگ
