قلات (گرین گوادر نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھا لاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملکی معیشت تباہ کر کے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لئے محتاج بنا دیا ہے عمران نیازی نے نعرہ لگایا تھاکہ بیرون ملک سے اربوں ڈالر لاکر آئی ایم ایف کے منہ پر مارونگا مگر اب آئی ایم کے سامنے بھیگی بلی بن کر آئی ایم ایف کے شرائط پر من و عن عمل پیرا ہے ملکی کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر کے ملک کا بیڑا غرک کر دیا ہے عمران نیازی نے عوام کے سا تھ دھوکہ کیا ہے عمران خان ہر بات پر برطانیہ کا مثال دیتا ہے کہ مگر یہ کیوں نہیں کہتا کہ برطانیہ میں جھوٹ بولنے اور فراڈ کرنے پر الٹا لٹکا دیا جاتا ہے عمران نیازی عوام کے سات آئے روز نیا جھوٹ بولتا ہے بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کی فنڈز کو عوام پر خرچ نہیں کیا اور دو مہینوں تک اقتدار پر چمٹے رہا پی پی حکومت میں آکر بلوچستان کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں کا ازالہ کرے گی آنے والا دور پی پی کا ہوگا عوام بلاول بھٹو زرداری کے ہاتوں کو مضبوط کرے پی پی نے ہمیشہ عوام کے لیئے روزگار کے مواقع پیدا کیئے ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میر احمد یار خان اسٹیڈیم میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس شمولیتی جلسہ میں سردار شکیل احمددہوار سردارزادہ ارباب نعیم دہوار میر نصیر احمد محمد شہی مولانا اعتبار نیچاری میر خضر حیات شاہوانی اور دیگرنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ پی پی میں شمولیت کا علان کیا جلسہ سے پی پی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سابق صوبائی صدر علی مدد جتک جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ آعرفان کریم احمدزئی میر حسین بخش بنگلزئی سردار شکیل احمد دہوار ارباب نعیم دہوار وڈیرہ محمد عثمان زہری ڈاکٹر محمد یوسف زہری سعید یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے قوم پرستوں نے جان بوجھ کر بلوچستان کو پسماندہ رکھا ہے اور بلوچستان کے نوجوانوں کے زہنوں کے خراب کردیا جس کی وجہ سے کئی نوجوان لاپتہ ہو گئے انہوں نے کہا کہ آج ہم جس سیاسی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جس کی جڑیں پورے ملک مضبوط ہیں ہم پی پی کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر بلوچستان کے غریب عوم کی حقوق حاصل کریں گے ہم نے اس ملک کے لیئے بڑی قربانیاں دی ہیں ہم پاکستان کے خیر خواہ ہیں ہم سے بہتر پاکستان کا کوئی بھی خیر خواہ نہیں ہے ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیئے جدودجہد کی ہیں اور ہم نے پی پی کا اس لیئے انتخاب کیا ہیں کہ پی پی کے قائدین عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں ہم بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔
ہم سے بہتر پاکستان کا کوئی بھی خیرخواہ نہیں ہے ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیئے جد ود جہد کی ہیں، نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
