کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو سہولت بہم پہنچائی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے نظام کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشن اسد ناصر، ڈی ایس پی ٹریفک سٹی ملک جاوید، اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری آر ٹی اے، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کے آفیسران ودیگر موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کے علاوہ خصوصی مہمات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ارسال کیے جائیں تا کہ جن علاقوں میں صفائی کے حوالے سے مسائل اور مشکلات درپیش ہے انہیں جلد از جلد دور کیا جا سکے اجلاس میں کہا گیا کہ قمبرانی روڈ پر 175 ٹن سے زائد کچرا اٹھا لیا گیا ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے شہر میں صفائی مہم کے دوران بہترین کام کرنے پر ڈسٹرکٹ کونسل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی ڈیمانڈ پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پارکنگ کے بغیر کوئی بھی بلڈنگ، ہسپتال یا شاپنگ مال کو این او سی جاری نہ کیا جائے جب تک وہ پارکنگ کا انتظام نہ کرے اس کے علاوہ شہر میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے جبکہ شہر میں قائم موٹرز شوروم کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں شہر سے باہر منتقل کیا جائے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر شورومز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے گاڑیوں کے پارکنگ کے لیے روڈ مارکنگ کی جائے اس کے علاوہ روڈ سپائکس اور بورڈز آویزاں کیے جائے جبکہ شہر کے معروف شاہراہوں پر غیر قانونی گاڑی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں کہا گیا کہ ایئر پورٹ روڈ پر ریت، اینٹ اور بجری کے اسٹاک کو فوری طور پر ہٹایا جائے جبکہ شہر میں بغیر ترپال کے لوڈ گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی ہے قبل ازاں شہر میں ماحولیاتی آلودگی کے روک تھام کے سلسلے میں کرش پلانٹ کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ عدالت عالیہ کے حکم پر کوئٹہ کے حدود میں قائم تمام کرش پلانٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند یا دوسری جگہ منتقل کیا جائے جبکہ شہر میں پلاسٹک بیگز فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہول سیلرز، بڑے شاپنگ مال اور دکانوں پر پلاسٹک بیگ ختم کیے جائیں۔
کوئٹہ، شہرمیں صفائی اورٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، سہیل الرحمن

ٹیگز:
سہیل الرحمن
