کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بلوچستان کے صوبائی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس پی ڈی ایم کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے نومنتخب نائب صدور حاجی جمال شاہ کاکڑ، عبدالقہار خان ودان،رحمت صالح بلوچ، جلیل خان بازئی،موسی بلوچ، مولانا عصمت اللہ سالم، جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ، سیکرٹری اطلاعات نصراللہ خان زیرے، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز نسیم اللہ اچکزئی، حزب اللہ عثمانی اور فنانس سیکرٹری مولوی خورشید احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی رواں تحریک اور بالخصوص صوبے میں مہنگائی،بیروزگاری کیخلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں وجلسوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کی 11نومبر کو ہونیوالے اجلاس کے متوقع فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے تمام اضلاع میں پی ڈی ایم کی اضلاع کی سطح پر ڈھانچہ 15نومبر تک مکمل کریں اور اس کی رپورٹ صوبائی صدر یا جنرل سیکرٹری کو ارساں کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پی ڈی ایم کی 26نکاتی اعلامیہ پر مکمل عملدرآمد اور اس کے فریم ورک میں اپنے جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور پارٹیاں ایک دوسرے کیخلاف بیانات جاری کرنے کی بجائے صبر وتحمل برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے پروگرام کو مزید وسعت دیں۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہی وبربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک معاشی طور پر بدحال،تاریخ کی بدترین مہنگائی بیروزگاری نے ملک کے کروڑوں عوام کو نان شبینہ کیلئے مجبور کردیا ہے اور اسی طرح ملک داخلہ وخارجی طور پر اپنی ناکام پالیسیوں کے باعث یک وتنہا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کو مصنوعی استحکام اُس اسٹیبلشمنٹ نے بخشا ہے جس نے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے اسے عوام پر مسلط کیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں بڑھتے ہوئے عمل ودخل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی قومی وسلامتی کے اداروں کیلئے خطرہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں ہر قسم کی مداخلت فوری طور پر بند کریں اسٹیبلشمنٹ کے تمام ادارے آئین کے تحت لیئے گئے حلف اور اس کی متعین کردہ حدود کی پابندی وپاسداری کرتے ہوئے سیاست میں مداخلت سے باز رہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ریکارڈ توڑ مہنگائی، بیروزگاری، ٹیکسوں کی بھرمار سے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ لہٰذا آٹے،چینی، گھی، بجلی، گیس،ادوئیات او رپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری کم کرکے اعتدال پرلایاجائے۔
پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کی 11نومبر کو ہونیوالے اجلاس کے متوقع فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

ٹیگز:
پی ڈی
