کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان میر عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں نئے قائد ایوان کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوئی۔ ایوان سے 39 اراکین کا ووٹ لے کر میر عبدالقدوس بزنجو نئے قائد ایوان منتخب ہوگئے۔ جمعیت علمائے اسلام ف، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی اور آزاد رکن نواب اسلم رئیسانی ووٹنگ کا حصہ نہیں بنے اجلاس میں بی اے پی، اے این پی، پی ٹی ائی، جے ڈبلیو پی اور نواب ثناءاللہ زہری نے قائد ایوان کو مبارکباد پیش کی۔
قدوس بزنجو دونوں مرتبہ اپنی پارٹی کی اندرونی بغاوت کے باعث وزیر اعلیٰ بنے۔ میر عبدالقدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقے آواران سے ہے۔ اگرچہ وہ سپیکر رہے لیکن ان کے اور جام کمال کے درمیان اختلافات منظر عام پر آتے رہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب نواب ثناءاللہ زہری نے قائد ایوان کو مبارکباد پیش کی

ٹیگز:
میر عبدالقدوس
