کوئٹہ (گرین گودر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، صوبائی جوائینٹ سیکرٹری وضلعی سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد،جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ،مولانامحمد ایوب،سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، میر فاروق لانگو،چوہدری محمد عاطف، سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی،حاجی قاسم خان خلجی، مولانا محمد عارف شمشیر، مفتی محمد ابوبکر،حافظ رحمان گل، حافظ دوست محمد، عبداللہ سلیمان خیل حافظ سردار محمد نورزئی اور دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گیس کیپریشر کے عذاب سے نجات کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریزہوچکا ہے، بھاری بھرکم اور مختلف ظالمانہ ٹیکسز پر مبنی بل کے باوجود گیس کی عدم فراہمی ناانصافی ہے، اس حوالے سے گیس حکام مزید طفل تسلیوں،تکنیکی باتوں سے ہمیں بہلانے پھسلانے سے کام کب تک چلاتے رہیں گے؟ جس صوبے سے گیس نکلتی ہے آج اس کا دارالحکومت سمیت 93 فیصدحصہ اس نعمت محروم ہے، گھروں میں امور خانہ داری اور دیگر نظام زندگی درہم برہم ہے عوام کی دہائیاں اور فریاد سننے والا کوئی نہیں جبکہ گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے حکام تکنیکی خرابی کے حیلوں بہانوں سے عوام اور سماجی حلقوں کو ٹرخا رہے ہیں جس کی جمعیت علماء اسلام بھرپور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بار بار میٹر تبدیل کرنے اور ظالمانہ ٹیکسز کی بھرمار کرنے والوں کے خلاف منظم صدا بلند کرنے کے حوالے سے آپشن زیر غور ہے، پچھلے سال بھی کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کی عدم موجودگی کے باعث بچے بیمار پڑگئیتھے، ہمیشہ سردیوں میں غریب عوام کی زندگی کا پہیہ جام ہوجاتا ہے،جس کی وجہ سے کھانا پکانے اور امور خانہ داری بڑی متاثر ہورہی ہے، کوئٹہ کے اکثر شہری متبادل نظام اپنانے کی ترکیب بنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں،جس کا نقصان محکمہ گیس کو ہوگا انہوں نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ماجرا ہے کہ سردی کا آغاز ہوتے ہی گیس غائب ہوجاتی ہے اور بعض علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے بار بار احتجاج اور شکایت درج کرائی جاتی ہیں تو کوئی شنوائی نہیں ہوئی اسی طرح کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کو اسی قسم کی شکایات کا سامنا ہے لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام زمینی حقائق پر مبنی سیاست کی علمبردار ہے اب حکام کو فوٹو سیشن اور سوشل میڈیا سے نکل کر کام کرنا ہوگا بصورت دیگر سخت لائحہ عمل طے کرے پورے شہر کو احتجاج کا مرکز بنائیں گے۔
کوئٹہ میں گیس کی پریشر کے عذاب سے نجات کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
