کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کلیدی کردار ہے انکے یوم وفات کو محسن پاکستان ڈے کی مناسبت سے منایا جائے آج پاکستا ن کا ہر بچہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غمزدہ ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بیرون ملک بہتر زندگی ترک کی اور 1974میں بھارت کے ایٹمی دھماکے کرنے کی کوششوں کے بعد حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی زندگی پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے وقف کردی اور اپنے حوصلے،ہمت سے ملک کو ایٹمی قوت بنایا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قو م ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کا قرض کبھی ادا نہیں کرسکتی انہوں نے پر تعش زندگی گزارنے کی بجائے عام آدمی کی طرح زندگی گزارنے کو ترجیح دی اور آخری دم تک ملک و قوم کے خیر خواہ رہے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور انکے لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے
پاکستان کادفاع ناقابل تسخیربنانے میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا کلیدی کردار ہے، سردارمحمد صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردارمحمد صالح بھوتانی
