کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے10 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31806ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5 اضلاع گوادر سے5،کوئٹہ سے 4،مستونگ سے ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد 31806 ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے14 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31146 ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 316 ہے جن میں سے11 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 6کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 1.60 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 628 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 158افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے344 اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کو رونا وائرس کے10 نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد31806ہو گئی

ٹیگز:
کو رونا وائرس
