کراچی (گرین گوادر نیوز) کراچی شہرقائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مواچھ گوٹھ میں ہوئے دستی بم حملے کے باعث اموات 13 ہوچکی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 5 زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویش ناک ہے، متاثرین سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 2زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیاہے۔
شہرقائد بم دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 13ہو گئی

ٹیگز:
شہرقائد
