حب (گرین گوادر نیوز) اوتھل میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد،یوم شہدائے پولیس کے مناسبت سے سرکٹ ہاوس اوتھل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لسبیلہ پولیس کے شہدائے کو خراج عقیدت، شہدائے کے لواحقین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور سلامی دی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تقریب کی صدارت ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی نے کی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے شہداء کی فیملی میں تحفے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے تقریب میں لسبیلہ بھر کے پولیس افسران نے شرکت کی اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے ایس ایس پی لسبیلہ نے تقریب سے جذباتی خطاب کیا تفصیلات کیمطابق سرکٹ ہاؤس اوتھل میں ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی کی زیر صدارت یوم شہدائے پولیس ڈے کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف ٹرائبل سردار غلام فارق شیخ،غلام محمد عرف گلو جاموٹ،ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی سمیت دیگر قبائلی عمائدین سیاسی وسماجی شخصیات علاقائی معززین نے شرکت کی اور ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی،ڈی ایس پی حب یونس رضا،ڈی ایس پی سی آئی اے ملک عبدالستار رونجھو،ڈی ایس پی وندر منور احمد شیخ،ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ،ایس ایچ او وندر غلام اکبر شیخ،ایس ایچ او گڈانی محمد ہاشم رونجھو، ایس ایچ او حب یار محمد کمانڈو،ایس ایچ او ہائیٹ محمد امین لاسی،ایس ایچ او ساکران محمد جان ساسولی،ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی،ایس ایچ او کنراج امام بخش لاسی،سی آئی اے انچارج وندر خالد حسین مگسی،سی آئی اے انچارج اوتھل فلک شیر،سی آئی اے انچارج حب عبدالقادر شیخ،سی آئی اے انچارج ساکران نورالسلام سمیت سپرئنڈنٹ ایس ایس پی آفس حق نواز،اکاونٹ آفیسر فضل رونجھو،محمد ہاشم شاہوک سمیت پولیس کے افسران محمد اکرم کھوسہ،نصیر عاصم،عبدالواحد رونجھو سمیت دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے تقریب کے آغا زسے قبل شہدائے کے لواحقین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں اور بعدازاں تلاوت کلام پاک سے باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا گیا اور تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری غلام حیدر رونجھو نے حاصل کی اور اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ڈی ایس پی یونس رضا نے سرانجام دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی نے کہا کہ تمام شہدائے پولیس کے لواحقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہماری دعوت پر یہاں حاضر ہوئے ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہیں صرف نظر کا پردہ ہے پولیس نے تاریخ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور بلوچستان پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے سپاہی سے لے کر ڈی آئی جی تک جام شہادت نوش کیا ہے اور سماج دشمن عناصروں کا سینہ تان کرکے ہمیشہ مقابلہ کیا ہے اور ہمیشہ دہشت گردوں کے آگے سینہ سپر کرکے کھڑے ہوئے ہیں اور شہادت سے عظیم کوئی قربانی نہیں کوئی کارنامہ نہیں شہادت ایک عظیم تر اور عظیم ترین قربانی ہے اور ہم شہیدوں کی فیملی کو کبھی بھی تنہا محسوص ہونے نہیں دینگے پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ ان کے ساتھ شانہ وبشانہ ہے اور شہدائے کے لواحقین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے آج میرا بھی سینہ تب ہی چوڑا ہے کہ میں شیردل جوان بہادر سپوتوں کے وراثت کا امین ہوں جو نہ کبھی بھکے اور نہ ہی کبھی جھکے اور اپنے وطن عزیز اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے اور جام شہادت نوش کیا ایسے جوانوں پر ہمیں فخر ہے میں ان عظیم ماؤں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے بہادر سپوتوں کو جنم دیا انشاء اللہ پولیس محکمے کا مورال ان شہیدوں کی وجہ سے ہمیشہ بلند رہے گا تقریب سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پولیس کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور شہدائے کے لواحقین خود کو اکیلا نہ سمجھے ان کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی شانہ و بشانہ کھڑی ہے اور شہدائے کے لواحقین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ہمیں احساس ہے پولیس کی قربانیوں کا جنہوں نے مادر وطن کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیئے اور پولیس نے ہمیشہ امن وامان کیلئے قربانی دی ہے اور ہر ایک مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ میں شہادت حاصل کروں کیوں کہ شہید تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جبکہ اس دوران شہدائے پولیس کے لواحقین میں ڈاکٹر عبداللہ رونجھو،جنید نفیس بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی نے شہدائے کے لواحقین کے تمام مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ قبائلی معززین نے بھی ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی کا یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کرنے اور شہداء کہ خاندانوں کو یاد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی ہے
اوتھل، شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

ٹیگز:
شہدائے پولیس
