کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) دکی کے علاقے میں بیٹے نے ماں باپ کو قتل کردیا، لیویز کے مطابق دکی کے علاقے لونی میں عثمان نامی شخص نے گھریلو نا چاکی کی بناء پر اپنے والد باز محمد اور والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے
دکی ، بیٹے نے ماں باپ کو قتل کردیا

