اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کنٹانی (بلوچستان) میں کاروائی،1864 کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس اور 7.2 کلوگرام نشہ آور براؤن شوگر برآمدکر لی،پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی کے علاقے کنٹانی میں کاروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی 1864 کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس اور 7.2کلوگرام نشہ آور براؤن شوگر برآمدکر لی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7 ملین ڈالر اور 83.72 ملین روپیکے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کو شش کرتے ہو ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کنٹانی میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

ٹیگز:
پاکستان کوسٹ گارڈز
