پشین (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے صدر عمر خان ترین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع پشین کا کامیاب اور عظیم الشان جلسہ عام عوامی طاقت، عزم اور حوصلے کی واضح مثال بن کر سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش، نیٹ ورک کی معطلی اور شاہراہوں کی بندش جیسی مشکلات کے باوجود غیور عوام اور کارکنوں کے جذبے کو کمزور نہ کر سکیں پارٹی ضلع پشین کے تمام ضلع ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی کے اراکین، تمام تحصیلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو کامیاب جلسہ عام کے انعقاد اور پارٹی کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں پر داد تحسین پیش کرتی ہے اور ضلع پشین کے غیور، جمہوریت پسند، قوم دوست،وطن دوست عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اپنی بھرپور شرکت سے اس جلسے کو تاریخی بنا دیاعوام کی پارٹی کے ساتھ وابستگی اور اعتماد ہمارے لیے سب سے بڑی قوت ہے۔بیان میں بجاء طور پر اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بہادر، مخلص اور انتھک محنت کرنے والے کارکنان ہر قسم کے حالات میں اپنے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قیادت میں قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور اسی جذبے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنے قومی اہداف کے حصول کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
کامیاب جلسہ عام پارٹی کارکنوں کی محنت اور عوام کے اعتماد کا کھلی مظہر ہے، عمر خان ترین

ٹیگز:
عمر خان ترین
