قلات(ڈیلی گرین گوادر) خالق آبادمنگچر کے علاقے پائنزئی ڈیم سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے آر ایچ سی اسپتال منگے حاجی منتقل کر دیا ہے۔ خالق آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان افراد کو جانتا ہو یا ان کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے تاکہ لاشوں کی شناخت ممکن بنائی جاسکے۔
قلات، خالق آباد منگچر پائنزئی ڈیم سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

ٹیگز:
قلات
