کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے میں جھلس کرزخمی ہونے والے مزید7افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والے کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج 6افراد امین اللہ، تنویر، عبدالباسط، مصطفی، در محمد، سلمان،عزیز دم توڑ گئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے نوشکی روانہ کردی گئی ہیں۔ترجما ن نے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد7ہوگئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت بلوچستان جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکی شریک ہے۔یاد رہے کہ آئل ٹینکر دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر ڈرائیور جاں بحق جبکہ 70کے قریب افراد شدیدزخمی ہوگئے تھے زخمیوں کو کوئٹہ اور کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
نوشکی آئل ٹینکر حادثہ،جھلسنے والے مزید 7 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے،ترجمان حکومت بلوچستان

ٹیگز:
ترجمان حکومت بلوچستان
