کوئٹہ (رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سریاب ٹاؤن کا ایک اہم اجلاس چیئرمین ملک مصلح الدین مینگل ایڈوکیٹ کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، جس میں علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور عوامی محرومیوں پر تفصیل سے غور کیا گیا چیئرمین ملک مصلح الدین مینگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “سریاب، جو کبھی کوئٹہ کا دل کہلاتا تھا، آج کچرے، اندھیروں، تعفن، نامکمل سڑکوں اور مسلسل محرومیوں کی افسوسناک تصویر بن چکا ہے گزشتہ تین سال سے زائد عرصے میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ زمین پر نظر نہیں آیا سب کچھ صرف فائلوں تک محدود ہے۔ پی ایس ڈی پی میں بھی سریاب کو مسلسل نظرانداز کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے میدان ویران پڑے ہیں، بجلی صرف بلوں میں موجود ہے اور نوجوانوں کے لیے نہ کوئی روزگار ہے نہ سہولت یہ صورتحال ناقابل قبول ہےاجلاس میں شریک رہنماؤں اور کارکنان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے درج ذیل اقدامات کا فوری مطالبہ کیا:1. سریاب کو دانستہ نظر انداز کرنے کا نوٹس لیا جائے۔2. صفائی کے لیے مختص فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔3. فلائی اوور اور سڑکوں کے منصوبوں پر فی الفور عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔4. اسپورٹس گراؤنڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔5. بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔اجلاس میں ٹاون کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بسم اللہ جوائنٹ سیکرٹری رشید عاجز سیکرٹری اطلاعات میر مہر نیچاری، سنگت موسیٰ مینگل اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
سریاب کے عوام کے ترقی و فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ملک مصلح الدین مینگل

