کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم اقبال پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ’’ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا‘‘ اقبال کا یہ شعر ان کے فکری فلسفے اور سماجی ذمہ داری کی بھرپور عکاسی کرتا ہےعلامہ اقبال نے محروم اور کمزور طبقات کی حمایت کو ایک بامقصد زندگی کا اہم اصول قرار دیاریاست کی حقیقی ذمہ داری ہے کہ غریب، محروم اور کمزور شہریوں کو ترقی کے یکساں مواقع اور باعزت زندگی فراہم کرےاقبال کا تصورِ پاکستان ایک ایسے معاشرے کا خواب تھا جہاں عدل، مساوات، اخوت اور انسانی وقار کو بنیادی اہمیت حاصل ہویوم اقبال ہمیں ان کے افکار کو محض تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے عملی زندگی اور قومی پالیسیوں کا حصہ بنانے کی یاد دہانی کراتا ہےنوجوان نسل علامہ اقبال کے پیغام خودی، بلند حوصلے اور مسلسل جدوجہد کو اپنا شعار بنائے، علامہ اقبال کا پیغام خودی، خود اعتمادی، عمل اور انسانیت کی خدمت کا پیغام ہے۔
علامہ اقبال کا فلسفہ عدل، مساوات اور انسانی وقار کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
