قلات (امجد سلامی سے )قلات چئیر مین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں چئیر مین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے کہا کہ دیوالی کی خوشیاں رواداری، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کا مظہر ہیں۔ قلات میں تمام اقلیتوں بالخصوص ہندو برادری نے خطے کے امن، ترقی اور باہمی اخوت میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ہندو بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی مذہبی آزادی، تحفظ اور حقوق کی پاسداری ہماری روایات کا بنیادی حصہ ہے۔ اس پرمسرت موقع پر ہم ملکی سلامتی، باہمی اتحاد اور امن و آشتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
نوابزادہ میر شعیب جان زہری کا ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد

