کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی اہم ملاقات، عشائیے میں شرکت، سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی و معاشی صورتحال اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے ہونے والی جدوجہد سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرو رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع، سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس، جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی، سردار نجیب سنجرانی، انسانی حقوق کمیشن کے رکن وسینئر قانون دان طاہر حسین ایڈووکیٹ، لالا ظاہر خان دومڑ، لالا محمد یوسف بنگلزئی، قاضی یاسر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی دعوت پر عشائیہ میں بھی شرکت کی۔
مولانا فضل الرحمن سے نوابزادہ حاجی میرلشکری رئیسانی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

ٹیگز:
مولانا فضل الرحمن
