قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس موسیٰ جان احمد زئی نے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا کہ دیوالی کی خوشیاں رواداری، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کا مظہر ہیں۔ قلات میں تمام اقلیتوں بالخصوص ہندو برادری نے خطے کے امن، ترقی اور باہمی اخوت میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ہندو بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی مذہبی آزادی، تحفظ اور حقوق کی پاسداری ہماری روایات کا بنیادی حصہ ہے۔ اس پرمسرت موقع پر ہم ملکی سلامتی، باہمی اتحاد اور امن و آشتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
پرنس موسیٰ جان احمد زئی کا ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد

ٹیگز:
پرنس موسیٰ جان احمد زئی
