کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی بار محکمہ صحت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ سرکاری ملازمین کی حاضری اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جاسکے صوبے میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، جس کے بعد محکمہ صحت میں غیر حاضری پر برطرف کیے جانے والے ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر اب تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے مجموعی طور پر 41 کروڑ روپے کی کٹوتی کی جاچکی ہے، جبکہ غیر حاضری اور فرائض سے غفلت برتنے پر 11 ہزار ملازمین سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ مزید 800 سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور انہیں اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، پابندی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔ کسی بھی سرکاری ملازم کو گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں غفلت اور غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری اداروں میں حاضری، نظم و ضبط اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
محکمہ صحت میں (اے آئی) پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرایاتاکہ سرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنایا جاسکے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
