کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد رند، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین اور کابینہ و مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں اے آر وائی نیوز کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرم اور امین اللہ مینگل کیساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون رپورٹر عطیہ اکرم اور اس کے شوہر کیمرہ مین امین اللہ مینگل اپنی گاڑی میں پریس کلب جارہے تھے تو کوئٹہ کے جی پی او چوک پر نامعلوم افراد نے خاتون رپورٹر عطیہ اکرم کو ہراساں کیا شوہر کو دھمکیاں دیں، منع کرنے پر خاتون رپورٹر کے شوہر کیمرہ مین امین اللہ مینگل کو زدوکوب کیا مکے برسائے کہا آئندہ اسے گھر سے نکلنے مت دینا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے مگر اس کے باوجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ بی یو جے قیادت نے آئی جی پولیس ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ بی یو جے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی یو جے متاثرہ اے آر وائی نیوز کی خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین کے کے ساتھ ہے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے اور کسی بھی قسم کی بدتمیزی پر چشم پوشی نہیں کی جاسکتی اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں کارروائی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے واقعہ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹر عطیہ اکرم اور امین اللہ مینگل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، بی یو جے

ٹیگز:
بی یو جے
