کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی نے رکن اسمبلی سید ظفر علی آغا کی جانب سے جناح پیپلز ٹرین سروس کو کچلاک سے یارو ریلوے اسٹیشن تک توسیع دینے سے متعلق پیش کردہ قرارداد منظور کرلی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کچلاک تک جناح پیپلز ٹرین سروس کا آغاز عوام کے لیے اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ پشین ڈویژن گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں طلبہ، ملازمین، مریض اور دیگر شہری کوئٹہ آتے جاتے ہیں۔قرارداد میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ وفاقی وزارتِ ریلوے سے رجوع کرکے جناح پیپلز ٹرین سروس کو کچلاک سے یارو ریلوے اسٹیشن تک توسیع دینے کے لیے اقدامات کرے۔اس کے علاوہ یارو سے پشین تک 12 کلومیٹر نیا ریلوے ٹریک بچھانے کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھانے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ علاقے کے شہریوں کو سفری سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ایوان نے جناح پیپلز ٹرین سروس کی توسیع سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔
جناح پیپلز ٹرین،کچلاک سے یارو ریلوے اسٹیشن تک چلانے کی قرارداد بلوچستان اسمبلی سے منظور

ٹیگز:
”جناح پیپلز ٹرین“
