کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ چمن شاہراہ پر جنگل پیر علی بازار میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کیا گیا، جہاں ہنگامی شعبے میں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ واقعے سے متعلق فائرنگ کی وجوہات اور ذمہ داروں کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
چمن،جنگل پیر علی بازار میں فائرنگ سے 7 افراد شدید زخمی

ٹیگز:
چمن
