کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران سے وزیر منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی اور پارلیمانی مشیر میر محمد خان لہڑی نے علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں آئندہ مالی بجٹ پر مشاورت ہوئی۔ ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر میں بجٹ مختص کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزراء نے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔ سردار کھتیران نے کہا کہ بجٹ میں معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے شامل ہوں گے۔ تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے بھی خصوصی اقدامات پر غور کیا گیا۔
سردارعبدالرحمن کھتیران سے میرظہور بلیدی کی ملاقات،آئندہ مالی بجٹ پر مشاورت

ٹیگز:
سردار عبدالرحمن کھتیران
