کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاک فوج میں اہم تقرریوں کے سلسلے میں لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو کور کمانڈر بلوچستان تعینات کر دیا گیا لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین بلوچستان میں سیکیورٹی، امن و امان اور قومی سلامتی سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے ان کی تعیناتی کو صوبے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دیں گے
لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کور کمانڈر بلوچستان تعینات

