ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر نوریز خان عمرانی اپنے محافظ سمیت جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو نصیرآباد کے علاقے تمبو باباکوٹ پولیس تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنمامیر نوریز خان عمرانی اورانکے محافظ عرف محمد کھوسہ کو جاں بحق جبکہ ایک شخص کو ذخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قبائلی رہنما کواسوقت نشانہ بنایا جو وہ ایک دعوت سے واپس آرہے تھے جاں بحق ہونے والے قبائلی رہنما نوریز خان عمرانی صوبائی مشیر لیبر اینڈ پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی کے کزن بتائے جاتے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئیں۔پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
نصیرآبادفائرنگ سے میر نوریز خان عمرانی اپنے محافظ سمیت جاں بحق،1شخص زخمی

ٹیگز:
نصیرآباد
