ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) کچھی کے علاقے حاجی شہر میں مسلح افراد کا پولیس تھانے سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں اچانک مسلح افراد داخل ہوکر اہم سرکاری عمارتوں پولیس تھانہ سکولوں بنیادی صحت کے مراکز و دیگر پر حملہ جبکہ پولیس تھانہ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے تھانے کے مین گیٹ سمیت عمارت کا بیشتر حصہ زمین بوس ہوگیا مسلح افرادکچھ دیر کے بعد فرار ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس تھانہ و عمارت خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کچھی،پولیس تھانہ حاجی شہر کو مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

ٹیگز:
کچھی
