کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں سمنگلی ایئر بیس کے قریب فائرنگ سے عبدالغفور بڑیچ کے معصوم فرزند طالب علم محمد حمزہ بڑیچ کے شہادت کے واقعہ پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حمزہ بڑیچ کے قتل کا واقعہ انتہائی دؒلخراش او ر قابل مذمت ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کیمروں کی تنصیب کے باوجود قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری ایئربیس انتظامیہ اور پولیس کے سوالیہ نشان ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمد حمزہ بڑیچ کے خاندان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے اورپارٹی شہید کے لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی گئی ہے۔
محمد حمزہ بڑیچ کے قتل کا واقعہ انتہائی دلخراش او ر قابل مذمت ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
