قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں ایدھی ایمبولینس مسلح افراد نے چھین لی، ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی ایمبولینس قلات سے خاتون کی میت منتقل کرنے کے بعد واپس آرہی تھی۔ گیڈر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایدھی مددگار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مسلح افراد ایدھی ایمبولینس چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ آج صبح 7 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ ایدھی ایمبولینس ہائی ایس EA-2008 قلات سینٹر واپس جا رہی تھی۔
قلات میں مسلح افراد نے ایدھی کی ایمبولینس چھین لی

ٹیگز:
قلات
