کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق مگسی کااستعفیٰ منظور کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سینئر صوبائی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق نے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے قائم مقام گورنر بلوچستان نے منظور کرلیا۔نوابزادہ طارق مگسی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے تھے۔
سینئر صوبائی وزیر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق مگسی کااستعفیٰ منظور

ٹیگز:
نوابزادہ طارق مگسی
