ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی میں نواب مگسی ریسٹ ہاؤس پر مسلح افراد کا حملہ ناکام بنادیا گیا شدید فائرنگ سے تین حملہ آور مارے گئے متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات جبکہ نورانی میں مسلح افراد کی موجودگی پر سیکورٹی فورسز پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری پولیس کے مطابق حملہ جھل مگسی نفور میں نواب ذوالفقار علی مگسی کے نجی ریسٹ ہاوس پر مسلح افراد کے حملے کو تشکیل دیے گئے مقامی قبائل پر مشتمل امن فورس پولیس سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا جبکہ شدید فائرنگ کی جھڑپوں میں مبینہ طورپر تین حملہ آور ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں پولیس کے مطابق نفور پولیس تھانہ کوٹڑہ پر فائرنگ کاسلسلہ رک چکا ہے اور واقعے میں مرنے والے حملہ آور اورزخمیوں کو انکے ساتھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نورانی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے علاوہ ازیں کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں بھی مسلح افراد اور پولیس و سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فایرنگ کا تبادلہ ہوا ہے شدید فائرنگ سے بھاگ شہر کے بازار اور مارکیٹ بند ہو گئے اور مقامی افراد اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اس سلسلے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے
جھل مگسی میں نواب مگسی ریسٹ ہاؤس پر مسلح افراد کا حملہ ٗشدید فائرنگ سے تین حملہ آور مارے گئے

ٹیگز:
نواب مگسی
