کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زونزونل آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس زونل آرگنائزر وارث افغان کی صدارت میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال، صوبائی صدر قہار خان ودان،پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزر سیف اللہ خان کاکڑ، مرکزی اطلاعات آرگنائزر اسفند یار خان کاکڑ، مرکزی مالیات آرگنائزر محمود اچکزئی، مرکزی آفس آرگنائزر نواز خپلواک،مرکزی رابطہ آرگنائزر طیب کاکڑ اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے متعدد ایگزیکٹیو اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل ایگزیکٹو اراکین نے اپنی گزشتہ کارکردگی کی رپورٹیں پیش کیں اور تحریری شکل میں زون کو جمع کروائیں۔ اجلاس میں طے شدہ اہم ایجنڈوں پر ساتھیوں نے تفصیلی اور مفید تجاویز پیش کیں۔پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا کے ایگزیکٹو اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں رواں ماہ زونل کمیٹی کا اجلاس 22 ستمبر کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ صبح 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔اجلاس سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر مقہار خان ودان مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی آرگنائزر وارث افغان نے خطاب کیا۔
وارث افغان کے زیر صدارت پشتونخوا ایس او کی آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس

ٹیگز:
وارث افغان
