تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت یونیورسٹی کے عقب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا، جہاں واقعے سے متعلق قانونی و طبی کارروائی جاری ہے پولیس کے مطابق تربت یونیورسٹی کے عقب سے برآمد ہونے والی خاتون کی شناخت ماہ گل بنت عزیز کے نام سے ہوئی ہے، جو کلگ سہرانی کی رہائشی بتائی جاتی ہیں۔ لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد و حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے ضروری قانونی کارروائی کی جارہی ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق موت کی حتمی وجہ طبی و قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گی پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ خاتون کی لاش یونیورسٹی کے عقب میں کس طرح پہنچی اور اس کے پسِ پردہ کیا عوامل کارفرما تھے۔ حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران دستیاب شواہد، عینی معلومات اور دیگر متعلقہ پہلوں کو مدنظر رکھا جائے گا دریں اثنا تربت کے علاقے کرکینی میں مچھلی مارکیٹ کے قریب دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ایک نامعلوم شخص کی لاش بھی اہلِ خانہ کی جانب سے رابطہ نہ کیے جانے کے باعث امانتا سپردِ خاک کردی گئی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کے بعد لاش کو شناخت اور ورثا کی تلاش کے لیے متعلقہ طریقہ کار کے تحت رکھا گیا، تاہم مقررہ مدت کے دوران مقتول کے اہلِ خانہ یا کسی قریبی عزیز کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے رابطہ نہ ہونے کے باعث ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نامعلوم مقتول کی لاش کو امانتا سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت اور اس کے خاندان تک رسائی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں پولیس حکام کے مطابق خاتون ماہ گل کی لاش ملنے اور کرکینی میں نامعلوم شخص کے قتل دونوں واقعات کی تحقیقات مختلف پہلوں سے جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات سے متعلق مزید معلومات اور شواہد سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی، جبکہ کسی بھی پیش رفت سے متعلق متعلقہ حکام کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا۔
تربت، یونیورسٹی کے عقب سے خاتون کی لاش برآمد، کرکینی میں نامعلوم مقتول کی لاش امانتا سپردِ خاک

