کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان گوادر پہنچ گئے۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان گوادر پہنچے جہاں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین اور آئی جی پولیس بلوچستان نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان،صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام کوگوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حکام، گوادر میں پانی کے مسائل کے حل، گوادر اولڈ ٹاؤن کی بحالی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی واضح رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کے ساتھ ساتھ تین فیکٹریوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعلی بلوچستان گوادر پہنچ گئے

ٹیگز:
وزیراعلی بلوچستان
