کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بارش اور برف باری کے علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ لیویز فورس اور این ایچ اے کا متحرک و فعال رہتے ہوئے کام کرنا قابل تعریف ہے وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ برف باری کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائے گاوزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے عوام کی بھرپور مدد اور معاونت جاری رکھیں اور پی ڈی ایم اے متاثرہ اضلاع میں خوراک ایندھن اور دیگر امدادی اشیاء کی وافر مقدار دستیاب رکھیوزیراعلء نے قومی شاہراہوں پر برف کی صفائی اور ٹریفک کی بلا رکاؤٹ آمد ورفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زیارت اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی دیکھ بھال بھی کی جائے وزیراعلیٰ نے صوبے کے ساحلی علاقوں میں طوفان باد و باراں سے ہونیوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گوادر اور لسبیلہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کاروائیوں کے فوری آغاز کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ماہی گیروں کی بھرپور معاونت کی جائے اور محکمہ ماہی گیری دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے۔
برف باری کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائے گا،میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
