کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے رکن بلوچستان اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد اور قبائلی و سماجی رہنما حاجی میر جمعہ خان بادینی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے میر غلام دستگیر بادینی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر جمعہ خان بادینی کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، ان کی قبائلی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کا میر جمعہ خان بادینی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
