اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) شانگلہ میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے پر چینی سفارت خانے نے بیان جاری کردیا۔اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے عملے کو لے جانے والی چینی کمپنی کی بس دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی، خود کش دھماکے میں بدقسمتی سے 5 چینی شہری اور 1 پاکستانی شہری بدقسمتی سے جاں بحق ہوئے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کی درخواست کی ہے۔
شانگلہ حملے کی مکمل تحقیقات اور ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، چین

ٹیگز:
اسلام آباد
