کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سریاب روڈ پر 21 جنوری 2026 کو رونما ہونے والے احمد جان سرپرہ کے قتل کا معمہ اسپیشل کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے مبینہ طور پر محمد فاروق نامی شخص کے ساتھ مل کر اس قتل کی سازش تیار کی تھی، جس کے بعد فاروق اور نصیب اللہ نے فائرنگ کر کے احمد جان کو قتل کر دیا تھا۔ایس ایس پی دوست محمد بگٹی کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان (فاروق اور نصیب اللہ)کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مرکزی ملزمہ (مقتول کی بیوی)کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ، 8 ماہ پرانے احمد جان سرپرہ قتل کیس کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار، 1 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

ٹیگز:
احمد جان سرپرہ
