کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)تھانہ سریاب کی حدود سبزل روڈ پر شاہ زمان ٹان نزد شالکوٹ میرج ہال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے آتشی اسلحے سے فائرنگ کر کے سی ٹی ڈی اہلکار عبدالحمید کانسٹیبل ولد مہر علی قوم قلندرانی، ساکن کلی الماس ایئرپورٹ روڈ کو شدید زخمی کر دیا۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ شدید زخمی اہلکار کو راہگیروں کی مدد سے فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپنی روڈ پر واقع ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ، سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شدید زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
