قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے ملاقات کی اور انہیں قلات میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران قلات کے مختلف مسائل، شہری امور اور عوام کو درپیش مشکلات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواب زادہ میر شعیب جان زہری کے ہمراہ عبدالغفور شاہوانی، عبدالرشید نیچاری اور قاری غلام مصطفیٰ نیچاری بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری کی ملاقات ,مختلف مسائل، عوام کو درپیش مشکلات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
انجینئر عائشہ زہری
