کوئٹہ (اڈیلی گرین گوادر) نوشکی میں وزیر داخلہ کے جعلی لیٹر پیڈ پر چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر سینکڑوں بوریاں چینی برآمد کرلیں۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا نام استعمال کرتے ہوئے نوشکی بارڈر پر اسمگلروں کی جانب سے تقریباً 600پارسل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دی گئی ہے ایف سی اہلکاروں نے سرحدی علاقے میں مشکوک گاڑی نمبر TkB 631 کو روکا دوران چیکنگ اہلکاروں کی جانب استفسار کرنے پر ڈرائیو نے وزیر داخلہ کے جعلی لیٹر ہیڈ پر مبینہ طور پر ایک جعلی دستاویز دیکھائی جس کی تفتیش کہ بعد یہ معلوم ہوا کہ استعمال کی گئی دستاویز جعلی ہیں ایف سی اہلکاروں نے مذکورہ گاڑی کو تحویل میں لیتے ہوئے جعلی دستاویز کے بابت باقاعدہ صوبائی حکومت سے رابطے قائم کر لیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔
نوشکی، جعلی لیٹر پیڈ پر چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام سیکورٹی فورسز نے 1 شخص کو حراست میں لیکر سینکڑوں بوریاں چینی برآمد کرلیں

ٹیگز:
چینی اسمگل
