پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)ضلع واشک کی سب تحصیل ناگ میں عرب بورڑ کے قریب پروبکس اور زمباد گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پروبکس گاڑی میں تیل بھرا ہوا تھا جو خضدار کی طرف جارہی تھی جبکہ ز مباد گاڑی خالی پنجگور کی جانب آرہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں پروبکس میں سوار دو افراد کا تعلق خضدار سے جبکہ ز مباد میں سوار ایک شخص کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں پنجگور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 سبزاب پنجگور کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
پنجگور حادثہ،پروبکس اور زمباد گاڑی میں تصادم، تین افراد جھلس کر جاں بحق، ایک زخمی

ٹیگز:
پنجگور
