کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی کی زیرِ نگرانی مندوخیل اسٹریٹ نمبر 2 میں غیر قانونی بورنگ کی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران غیر قانونی بور کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا جبکہ اس میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی بورنگ، سرکاری قوانین کی خلاف ورزی اور زیرِ زمین پانی کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ آبی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نے دو غیرقانونی بورنگ سیل کردیئے

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر
