کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) خروٹ آباد میں سابق کونسلر ملک عبداللہ خان خروٹی، حاجی محمد رسول، نواز خان خروٹی، ندام محمد خروٹی، الیاس خان خروٹی، ناصر خان خروٹی، سعید خان خروٹی، ہارون خان خروٹی، لالا خان خروٹی، ریاض خان خروٹی، حیدر خان خروٹی، عمر خان خروٹی، محمد دین خان خروٹی، باران خان خروٹی، گل محمد خروٹی، نوروز خان خروٹی، فاروق خان خروٹی، آصف خان خروٹی، محمد علی خروٹی، آیان خان خروٹی، اجمل خان خروٹی، فرید خان خروٹی، پامیر خان خروٹی، وقاص خان خروٹی، زریب خان خروٹی، غلام نبی خان خروٹی، کرم خان خروٹی، حاجی حکیم خان خروٹی، عجب خان خروٹی، سیف اللہ خروٹی، اسمت اللہ خروٹی اور دیگر سو سے زائد سیاسی و سماجی کارکنوں نے سابق کونسلر ملک عبداللہ خان خروٹی کی قیادت میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک پروقار شمولیتی تقریب سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری غنی فدائی، مرکزی کمیٹی کے رکن و علاقائی سیکرٹری خروٹ آباد اکبر کلیوال اور پشتون سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پی ایس او) کے زونل سیکرٹری وارث افغان نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ سابق کونسلر ملک عبداللہ خان خروٹی اور ان کے خاندان کی دوبارہ اپنی قومی جماعت، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، میں شمولیت نہ صرف خروٹ آباد بلکہ پورے کوئٹہ کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عبداللہ خان خروٹی ماضی میں بھی پارٹی کے متحرک ساتھی رہے ہیں اور آج دوبارہ اپنی قومی جماعت میں شامل ہو کر انہوں نے پشتون قومی تحریک، جمہوری سیاست اور عوامی جدوجہد پر اپنے غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک عبداللہ خان خروٹی اور ان کے خاندان کو خروٹ آباد میں عزت، احترام اور عوامی اعتماد حاصل ہے، اور ان کی شمولیت سے پارٹی کی تنظیمی بنیادیں مزید مستحکم ہوں گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئے شامل ہونے والے تمام ساتھی پارٹی کے قومی، جمہوری، ترقی پسند اور عوام دوست پروگرام کو مزید مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے اور تنظیم کو نچلی سطح تک فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ عوام مسائل کے حقیقی حل اور قومی حقوق کے حصول کے لیے پارٹی کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے ہر روز مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں، جو پارٹی کی عوامی قوت میں مسلسل اضافے کا مظہر ہے۔اس موقع پر علاقائی معاون سیکرٹری خان محمد، موسیٰ کلین، محمد گل سمیت پارٹی کے دیگر ذمہ داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عبداللہ خان خروٹی نے کہا کہ وہ اپنے خاندان، ساتھیوں اور رفقاء سمیت مکمل خلوص، دیانت داری اور قومی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے منشور، قومی حقوق کی جدوجہد، جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے اور دیگر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا پرچم پہنایا، ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی آمد سے پارٹی مزید مضبوط، متحرک اور عوامی سطح پر مؤثر ہوگی
خروٹ آباد میں سو سے زائد سیاسی و سماجی شخصیات کی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت، قومی سیاست پر اعتماد کا اظہار ہے، نصراللہ خان زیرے

ٹیگز:
نصراللہ خان زیرے
