کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب پیش آیا جہاں 3افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اس دوران تیز رفتار منی ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ تیسرا شخص شدید زخمی ہوا جو دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک تحویل میں لے لیا ہے۔
کراچی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

ٹیگز:
کراچی
