کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) موسیٰ خیل میں میت لیکر جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ سے موسیٰ خیل جانے والی ایمبولینس پر درگ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
موسیٰ خیل ٗ دشمنی نے میت کو بھی نہ بخشا ٗ ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی

ٹیگز:
موسیٰ خیل
