کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نمازِ جنازہ میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وکلاء ونگ کے سینئر اور ذمہ دار ساتھی، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ اورنگزیب کاکڑ، ایڈووکیٹ عجب خان کاکڑ، ایڈووکیٹ شاہ عالم مندوخیل، ایڈووکیٹ حکیم موسیٰ زئی، پارٹی کے علاقائی معاون عبداللہ بڑیچ سمیت وکلاء، سیاسی کارکنوں، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شہید عبدالحکیم کاکڑ کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عبدالحکیم کاکڑ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات نصیب فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبرِ جمیل، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
نصراللہ خان زیرے کا شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش

ٹیگز:
نصراللہ خان زیرے
