ڈیلس (ڈیلی گرین گوادر) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں سپین کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کے بعد فرانسیسی ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور گیا ہے۔ اس بڑی ہار کے بعد فرانس کی ٹیم کے کپتان کلین ایمباپے نے گھما پھرا کر بات کرنے کے بجائے سچائی کو تسلیم کیا ہے اور صاف کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا کھیل اس لائق ہی نہیں تھا کہ وہ فائنل میں پہنچ پاتی۔فرانسیسی کپتان کیلیان ایمباپے نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فرانس کی ٹیم نہ تو حکمت عملی کے لحاظ سے اچھا کھیل پیش کر سکی اور نہ ہی تکنیکی اعتبار سے سیمی فائنل جیسے بڑے مقابلے کے معیار پر پورا اتری۔میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان کیلیان ایمباپے نے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ہم نے وہ کھیل پیش کیا جو ہم کھیلنا چاہتے تھے، چاہے وہ میدان کی حکمت عملی ہو، کھیل کی مہارت ہو یا پھر ہماری کارکردگی کا مجموعی معیار ہو اور جب آپ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل جیسے بڑے میچ میں وہ سب نہیں کرتے جو آپ کو کرنا چاہیے، تو پھر آپ جیت نہیں سکتے۔ ایمباپے نے بتایا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے ان کی ٹیم کا منصوبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سپین پر ابتدا ہی سے دباؤ ڈالنے کا تھا تاکہ وہ اپنے روایتی انداز میں کھیل نہ سکیں، کیونکہ جب کھیل کو قابو میں رکھنے کی بات آتی ہے تو وہ ہم سے بہتر ہیں، لیکن ہم ایسا نہ کرسکے۔ ان کے مطابق سپین نے فرانس کی حکمت عملی کو ناکام بنا دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 ` ‘ہم جیتنے کے لائق ہی نہیں تھے’: ایمپابے نے سپین سے ہار کا ملبہ ٹیم پر ڈال دیا

ٹیگز:
فیفا ورلڈ کپ 2026
